سروسزاسپتال لاہور کے اے ایم ایس ایڈمن کی ہاسٹل میں پراسرار ہلاکت

لاہور: اے ایم ایس ڈاکٹر حسن علی کی سروسز اسپتال کے ہاسٹل کے کمرے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق  سروسز سپتال لاہور کے اے ایم ایس ایڈمن کی ہاسٹل میں پراسرار ہلاکت ہوگئی، پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایم ایس ڈاکٹر حسن علی کی اسپتال کے ہاسٹل کے کمرے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایم ایس سروسز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسن چند روز سے بیمار تھے اور ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کروائے گئے، وہ اپنا علاج اسپتال میں ہی کر رہے تھے اور اسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں ہی رہائش پذیر تھے۔

ایم ایس سروسز کے مطابق ڈاکٹر حسن کو ٹائیفیڈ کی علامات تھیں، تاہم ان کا کورونا ٹیسٹ نہیں کرایا گیا، گزشتہ رات بھی ان کا طبی معائنہ کیا گیا اور ہاسٹل کے کمرے میں ہی ڈرپ لگائی گئی، جب کہ ایک ڈسپنسر ادویات لگانے اور ان کی خدمت کے لئے رات بھر ان کے ساتھ موجود رہا۔

ایم ایس سروسز نے  بتایا کہ ڈاکٹر حسن صبح کمرے میں مردہ پائے گئے، جس کی اطلاع پولیس کے علاوہ لواحقین کو بھی دی گئی، لواحقین ان کی لاش آبائی گاؤں فیصل آباد لے کر روانہ ہوگئے ہیں۔

 

The post سروسزاسپتال لاہور کے اے ایم ایس ایڈمن کی ہاسٹل میں پراسرار ہلاکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3d7UG9q

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...