وفاقی حکومت کا گرمیوں میں کراچی کو اضافی بجلی دینے کا اعلان

کراچی: وفاقی حکومت نے گرمیوں میں کراچی کو اضافی بجلی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے شہریوں کے لئے اچھی خبر ہے، کہ وفاقی حکومت نے گرمیوں میں شہر کے لئے اضافی بجلی دینے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں کراچی کو نیشنل گرڈ سے 450 میگاواٹ اضافی بجلی ملے گی، بجلی سپلائی کے لئے جامشورو سے کراچی تک ڈبل سرکٹ ٹرانسمشن لائن کی اپ گریڈیشن پر کام مکمل ہو گیا ہے، اور ٹرانسمشن لائن 31مارچ تک بجلی اٹھانے کے لئے مکمل تیار ہوگی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ کراچی کو فراہم کی جانے والی 450 میگاواٹ بجلی پہلے سے فراہم کی جانے والی 800 میگاواٹ کے علاوہ ہوگی، منصوبے کی تکمیل میں این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

The post وفاقی حکومت کا گرمیوں میں کراچی کو اضافی بجلی دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3tSYaTU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...