اسلام آباد: اسپتال میں ایک ہفتے کے دوران 30فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولی کلینک اسپتال اسلام آباد کے عملے پر کورونا کے حملے تیز ہوگئے ہیں، اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 30 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر عبد الجبار بھٹو نے ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق کردی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کورونا کی تیسری لہر کو پھیلنے سے نہ روکا تو سخت پابندیاں لگانی پڑیں گی، اسد عمر
ڈاکٹر عبدالجبار بھٹو نے بتایا کہ اسپتال میں اب تک 212 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، اور صرف ایک ہفتے کے دوران 30 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، کورونا وائرس سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز میں 71 ڈاکٹرز، 73 نرسز اور دیگر عملے کے 68 افراد شامل ہیں۔
The post پولی کلینک اسپتال کے 30 ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31nVQYT
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box