محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

 کراچی: محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے شہر میں منگل کو بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی صبح شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، شہر میں بارش ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے سبب ہوگی جب کہ اگلے 2 روز کے دوران شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے، اگلے 3 روز کے دوران شہر کا کم سے کم پارہ 14 سے 16 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد شہر میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں اور سرد ہواؤں کی وجہ سے شہر کا مجموعی درجہ حرارت گرسکتا ہے۔

The post محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3749kLK

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...