گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا سیاسی نہیں سیکیورٹی معاملہ ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

 مظفر آباد: وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ سکیورٹی کا معاملہ ہے اس لیے اگر ہم گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے اعلان کو یکسرمسترد کرتے ہیں تو ہمارے پاس انہیں دینے کیلئے متبادل آپشن بھی تو ہو۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو حقوق سے محروم رکھنے اور ہم سے دور رکھنے میں ہماری قیادت بھی برابر کے مجرم ہے۔

راجا فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے بے سروسامانی کی عالم میں خود ہی لڑ کر ڈوگروں سے آزادی حاصل کی، آج گلگت بلتستان کے عوام کو آزادی کی مبارکباد پیش کرتاہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمراں خان نے آج گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان کیا ہے ، اس اعلان سے صورتحال اب یکسر تبدیل ہوچکی ہے،صوبہ بننے کے بعد گلگت بلتستان والوں کے مزے ختم ہو جائیں گے، گلگت بلتستان کو گندم پر حاصل سبسڈی ختم ہوگی، اب ٹیکس دینا ہو گا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کا اعلان

راجا فاروق حیدرکاکہنا تھا کہ کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ نہیں یہ حق خودارادیت کا مسئلہ ہے۔تمام اکائیاں مل کر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کافیصلہ کریں گی۔ ہم نے قربانیاں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق راے شماری کے لیے دیں ہیں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے۔ ساٹھ ستر ہزار کشمیری پاکستان کی فوج میں جانیں قربان کرنے کے لیے شامل ہیں۔ پاکستان کا ہر وزیراعظم ہمارے لیے قابل احترام ہےاگر آج والا اعلان الیکشن کے بعد ہوتا تو اچھا ہوتا۔

The post گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا سیاسی نہیں سیکیورٹی معاملہ ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Gi0jW5

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...