کور کمانڈر کانفرنس کا پاکستان میں عدم استحکام کی بھارتی کوششوں پر شدید اظہار تشویش

 راولپنڈی: کور کمانڈر کانفرنس نے ملک میں بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں جیو اسٹریٹجک ، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ فورم نے افغان امن عمل میں مثبت پیشرفت کا بھی ایک جامع جائزہ لیا اور ملکی داخلی سلامتی ، سرحدوں سمیت ایل اوسی ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تبادلہ خیال کیا۔

فورم نے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی اور پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے دہشت گردی کی تنظیموں کی مالی اعانت میں ملوث ہونے، سی پیک کو سبوتاژکرنے اور پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لئے دہشتگردوں کی تربیت خطے میں امن و سلامتی کے منافی ہیں۔

فورم میں بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر سول آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے اور سیز فائرخلاف ورزیوں میں حالیہ اضافے کامعاملہ بھی زیرغور آیا۔ فورم نے بھارتی فائرنگ سے ایل او سی کے ساتھ مقیم بے گناہ شہریوں کو بچانے کے لئے تمام اقدامات اٹھانے اور کسی بھی غلط کارروائی کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لئے مضبوط عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بدامنی کی کوششیں بھی خطے میں امن و سلامتی کے منافی ہیں۔

فورم نے کووڈ-19 کی صورتحال اور دوسری لہر کے بعد وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری اقدامات پر بھی غور کیا۔ آرمی چیف نے خصوصی طور پر تمام کمانڈرز کو قومی کوششوں کی حمایت کے لئے اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ریاستی اداروں اور قوم کے تعاون سے تمام داخلی و بیرونی چیلنجوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

The post کور کمانڈر کانفرنس کا پاکستان میں عدم استحکام کی بھارتی کوششوں پر شدید اظہار تشویش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UYAAWC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...