کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قصہ خوانی بازار سیل

 پشاور: شہر کے سب بڑے کاروباری مرکز قصہ خوانی بازار کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث سیل کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قصہ خوانی بازار میں میں تین سو زائد دکانیں ، درجنوں ہول سیل مارکیٹیں مکمل سیل کردی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر کی ہدایات پر  ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق کی سربراہی میں کارروائی کی۔

اسٹنٹ کمشنر پشاور احتشام الحق کا کہنا ہے کہ تاجروں کی جانب سے کورونا کی دوسری لہر میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ کاروائی کا مقصد شہر کے دیگر بازاروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کی تنبہ ہے۔

قصہ خوانی بازار میں دکانوں کی بندش اور تاجروں کی گرفتاری پر تاجر رہنما مشتعل ہوگئے اور تاجروں کی جانب سے دکانیں زبردستی کھولنے کی کوشش بھی کی گئی۔ احتاج کو قابو کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو مزید نفری منگوانا پڑی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کاروباری سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

The post کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قصہ خوانی بازار سیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m0mik9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...