اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایاز صادق کے بیان کا معاملہ پس منظر میں نہیں جائے گا۔
شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت یہ نہ سمجھے کہ ایاز صادق کے بیان کی بات پس ِمنظر میں چلی جائے گی، پاکستان کے عوام گوجرانوالہ، کوئٹہ جلسوں کے ملک دْشمن بیانیے اور مزار قائد کی بے حرمتی کا حساب چاہتےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایاز صادق کے خلاف غداری کے مقدمے کیلئے لاہور پولیس کو درخواست
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان کی قومی اِداروں کےخلاف زہرپھیلا کردشمن کو خوش کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
The post ایاز صادق کے بیان کا معاملہ پس منظر میں نہیں جائے گا، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TMSNWt
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box