اسلام آباد: ترکی کے معروف سیاحتی شیف اور وی لاگر براک اوزد میر نے آرمی میوزیم کا دورہ کیا۔
ترک شیف نے میوزیم کا دورہ قائداعظم کی یادگار سے شروع کیا،قائداعظم کی پاک فوج کے یونٹ کو قومی نشان عطا کرنے کی یادگار بنائی گئی ہے،ترک مہمان نے مختلف گیلریز میں ہتھیار اور جنگی سامان دیکھا،ترک وی لاگر نے بھارتی فوج سے چھینے گئے ہتھیاروں میں خصوصی دلچسپی لی۔
ترک مہمان نے سیاچن کے محاذ پر فوجی زندگی بارے کارنر میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا،سیاچن کے محاذ پر شدید موسمی حالات کے باوجود پاک فوج کے جوان اپنے فرائض انجام دیتے ہیں، ترک وی لاگر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی عکاس گیلری بھی دلچسپی کا مرکز رہی،اس گیلری میں دہشت گردی کے عفریت کو قابو کرنے کی کوششوں اور قربانیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔
The post معروف ترک شیف براک اوزدمیر کا آرمی میوزیم کا دورہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3efkVLl
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box