آمدن سے زائد اثاثے، وی سی فشرمین کوآپریٹو سلطان قمر صدیقی عدم شواہد پر بری

 کراچی: احتساب عدالت نے وائس چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سلطان قمر صدیقی کے خلاف 4 سال بعد آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں عدم شواہد پر بری کردیا۔

کراچی کی احتساب عدالت نے وائس چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سلطان قمر صدیقی کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ سنادیا۔ نیب ایک مرتبہ پھر الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا جس پر عدالت نے سلطان قمر صدیقی کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔

نیب کا موقف تھا کہ وائس چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی سلطان قمر صدیقی نے 4 کروڑ روپے کی کرپشن کی۔ ملزم کی آمدنی اور اثاثے مطابقت نہیں رکھتے تاہم نیب اپنا موقف ثابت نہ کرسکا۔

واضح رہے کہ کیس میں نیب کے جانب سے 16 گواہ پیش کیے گئے۔ سلطان قمر صدیقی کے خلاف فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کا ریفرنس بھی زیر سماعت ہے۔ سلطان قمر صدیقی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر تاحال جیل میں ہیں۔

The post آمدن سے زائد اثاثے، وی سی فشرمین کوآپریٹو سلطان قمر صدیقی عدم شواہد پر بری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36VcK3r

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...