کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس کی فائرنگ سے قتل ہونے والے شہری مقصود کے قتل کے مقدمے میں مجرم اے ایس آئی طارق کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 16 نے پولیس کی فائرنگ سے قتل ہونے والے شہری مقصود کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے مجرم اے ایس آئی طارق کو سزائے موت سناتے ہوئے 2 لاکھ روپے ہرجانہ لواحقین کو ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے مقدمہ میں مفرور عاشق حسین چاچڑ کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
18 فروری 2018ء کو مجرم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رکشا پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے رکشا میں سوار مقصود جاں بحق جبکہ اس کا دوست زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیا۔ عدالت نے ہرجانے کی عدم ادائگی پر ملزم کو مزید 6 ماہ قید کا حکم دے دیا۔
The post پولیس فائرنگ سے شہری کا قتل، اے ایس آئی کو سزائے موت کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nFuSF6
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box