اسلام آباد / دمشق: وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر پی آئی اے کا طیارہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 25 ٹن کی میڈیکل امداد لے کر شام پہنچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی سفیر نے امدادی سامانا دمشق ائرپورٹ پر شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد کے حوالے امدادی سامان وصول کیا۔ امدادی سامان میں پچاس ہزار ماسک، حفاظتی کٹس سمیت ادویات بھی شامل ہیں۔
نائب وزیر خارجہ شام نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر امداد پر شام کے عوام پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی سفیر نے شام میں کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری سے امدادی سامان شام کی عوام کو بھیجا گیا۔
The post پاکستان کی جانب سے کورونا کیلئے طبی امدادی سامان شام پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mFkm0f
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box