ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار

 کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث مرکزی ملزم کو اس کے 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق سندھ رینجرزاورپولیس نےانٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث مرکزی ملزم آصف عرف چٹا کوگرفتارکرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ،گرفتار ملزم کی نشاندہی پراس کےمزید 4 ساتھی نثار خان ، سعید مائٹی ، رونی الیاس اور مائیکل کو گرفتار کرلیا گیا، ان کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان کو جنوری 2020 میں ناظم آباد میں ایک دودھ کی دکان پر ڈکیتی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ گرفتار ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی سینکڑوں وارداتیں کی ہیں۔ ملزمان اس سے قبل بھی کئی مرتبہ گرفتارہوکرجیل جا چکے ہیں لیکن جیل سے ضمانت پررہا ہونے کے بعد دوبارہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ڈکیتی کی وارداتیں شروع کردیتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

The post ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fpsVK2

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...