لاہور: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر سردار ایاز صادق محب وطن نہیں تو کوئی محب وطن نہیں۔
لاہور میں شیرجواں فورس پروگرام کی تقریب سےخطاب کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام سب جانتے ہیں، ملک پر فاشسٹ مائنڈ سیٹ مسلط ہے، عمران خان کو آرٹی ایس بیٹھا کر مسلط کیا گیا، عمران خاں اداروں کو اپنی کرسی کیلئے استعمال کرتے ہیں، وہ نہ تو معیشت ٹھیک کرسکتے ہیں اور نہ ہی ادارے ۔ جب وزیراعظم اوروزیر داخلہ دھمکی دیتا ہو تو ملک کی معیشت کیسے ٹھیک ہوسکتی ہے۔
ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جس دہشتگردی کا ذکر کررہے تھے وہی دہشت گردی مریم نواز کے کمرے پرہوئی، کراچی میں مریم نواز کے کمرے پر دھاوا بولا گیا، 14 روز بعد بھی کراچی واقعے کی رپورٹ نہیں آئی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کے خلاف بینر لگانے والوں نے لاہور کے مال روڈ پر بھارتی پرچم اورمودی کی تصاویر لگادیں، عمران خان اور ان کے ساتھی غداری کے سرٹیفکیٹس جاری کرنا بند کریں، آپ ایازصادق کو غدار نہیں کہہ سکتے، ایاز صادق نے پارلیمان کا تحفظ کیا تھا، تالے نہیں لگائے تھے، ایاز صادق محب وطن نہیں تو کوئی محب وطن نہیں، آپ خارجہ پالیسی اورمعاشی پالیسی کی ناکامی اپوزیشن پر ڈال رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں عوام آپ کو بتائیں گے کہ آپ کا انجام کیا ہونا ہے۔ آپ اپنا بوریا بستر باندھ لیں اور ساتھ کرائے کے ترجمانوں کو لے جانا نہ بھولیے گا۔ کرائے کے ترجمانوں کے ساتھ جو ہوگا اس کا فیصلہ عوام کرچکے ہیں۔
The post ایاز صادق محب وطن نہیں تو پھر کوئی محب وطن نہیں، ترجمان (ن) لیگ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kNW2ZF
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box