پشاور: رنگ روڈ چوک پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے کے لیے پنڈال سج گیا ہے اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
پشاور میں رنگ روڈ چوک پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے کے لیے پنڈال سج گیا ہے تاہم جلسہ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، جلسے کے لیے 10 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جب کہ جلسہ گاہ میں قافلوں کی شکل میں کارکنوں کی آمد سلسلہ بھی جاری ہے۔
نائب صدر ن لیگ مریم نواز، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان جلسے سے خطاب کریں گے۔ مقامی انتظامیہ نے اپوزیشن اتحاد کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا جب کہ صوبائی حکومت نے بھی کورونا کیسز بڑھنے پر پرچہ کاٹنے کا عندیہ دے رکھا ہے تاہم اس کے باوجود پی ڈی ایم کی قیادت نے جلسہ کرنے کا اعلان کیا۔
جلسے کی سیکیورٹی پر 4 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جب کہ جلسہ گاہ کے تمام داخلی راستوں کو خاردار تاروں اور کنٹینر سے بند کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب جلسہ گاہ کے ارد گرد علاقوں سمیت شہر بھر میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
The post پشاور میں پی ڈی ایم جلسہ کی تیاریاں مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pPl8Ks
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box