جماعت اسلامی کا پی ڈی ایم جلسے میں ان کا جھنڈا آویزاں کرنے پر احتجاج

پی ڈی ایم کے پشاور کے جلسے کی تشہیری بورڈز پر جماعت اسلامی کا جھنڈا آویزاں کردیا گیا جس پر جے آئی نے واضع کیا ہے کہ وہ پی ڈی ایم میں شامل نہیں ہے اور ان کا جھنڈا لگانا بددیانتی ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پشاور میں پنڈال سجایا اور اس جلسے کے تشہیری بورڈ پر جہاں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے جھنڈے بنائے گئے ہیں وہیں جماعت اسلامی کا جھنڈا بھی لگایا گیا۔

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی پی ڈی ایم میں شامل نہیں ہے اور جماعت اسلامی کا جھنڈا لگانا نامناسب رویہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی الگ سے اپنے جلسے کررہی ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ پی ڈی ایم کے خیرمقدمی بورڈز پر جماعت اسلامی کا جھنڈا لگانا غلطی ہوسکتی ہے، پی ڈی ایم کی قیادت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

The post جماعت اسلامی کا پی ڈی ایم جلسے میں ان کا جھنڈا آویزاں کرنے پر احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lWUxc1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...