شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر گزشتہ رات دریائے کیٹوک کے قریب دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کی۔ دہشتگردوں نے خود کو فورسز کے گھیرے میں پاکر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں وہاں موجود چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے، شہید جوان صدام کی عمر 27 سال اور کرک کا رہائشی ہے۔

The post شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pPv9Hy

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...