جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنے 2 کلو گوشت کے لئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن اپنے دو کلوگوشت کے لئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے، اگر بیماری پھیلتی ہے اور لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگتی ہیں، تو کس چیز کی سیاست؟
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سیاست اور اقتدار زندگی کے ساتھ ہیں، اگر زندگی کو خطرات لاحق ہوجائے تو سیاست کیا ہونی ہے، اپنی حکمت عملی بدلیں اگر جلسوں کا زیادہ شوق ہے ورچوئل جلسے کرلیں۔
واضح رہے کہ کورونا کی موجودہ لہر کے پیش نظر حکومت نے اپنی جانب سے بڑے عوامی اجتماعات نہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم اپوزیشن کی جانب سے جلسوں کا سلسلہ جاری ہے۔
The post اپوزیشن اپنے 2 کلو گوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے، فوادچوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lSECvv
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box