کابینہ اجلاس؛ایم کیوایم کا پارٹی قیادت پربغاوت کے مقدمات واپس لینے کامطالبہ

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں پر بغاوت کے مقدمات واپس لینے کا معاملہ اٹھا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے وزیر امین الحق نے وزیراعظم سے پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 2015 میں ایم کیو کی قیادت پر مقدمات قائم ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ملک میں بڑھتی مہنگائی پر کابینہ ارکان ایک دوسرے پر برس پڑے

انہوں نے کہا کہ یوٹیوب پر سابق قائد کی تقریر دیکھ کر تالی بجانے پر بغاوت کا مقدمہ بنادیا گیا۔ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کی درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر قانون کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت کر دی۔

The post کابینہ اجلاس؛ایم کیوایم کا پارٹی قیادت پربغاوت کے مقدمات واپس لینے کامطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34QZbRD

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...