زینب الرٹ ایپ کا اجرا کردیا گیا

 اسلام آباد:  وزارت انسانی حقوق نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر ’’زینب الرٹ‘‘ ایپ کا اجرا کردیا۔

پاکستان سٹیزن پورٹل پر ’’زینب الرٹ‘‘ ایپ کا اجرا کردیا گیا، یہ وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ بچوں کی تلاش اور تلاش کرنے والے اداروں کی کوششوں کو منظم اور مستحکم کرنے کی ایک قابل تحسین کوشش ہے۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کے ساتھ الرٹس کا یہ طریقہ کار فوری طور پر 29 لاکھ رجسٹرڈ صارفین کو دستیاب ہو گا۔

زینب الرٹ ایپ کی افتتاحی تقریب وزارت انسانی حقوق میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں زینب انصاری کے والد امین انصاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اس ایپ کا افتتاح کیا۔

 

The post زینب الرٹ ایپ کا اجرا کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3506c2I

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...