ہندو برادری اسلام آباد پہنچ گئی، ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے دھرنا

 اسلام آباد:  بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف پاکستان ہندو کونسل کی اپیل پر ملک بھر سے ہندو برادری ڈاکٹر رمیش کمار کی قیادت میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی۔

بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے جانے کی اجازت نہ ملنے پر ہندو برادری نے اسلام آباد کی شاہراہ جمہوریت پر ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے دھرنا دے دیا۔

دھرنے میں شریک ہندو مظاہرین کاکہنا تھا کہ بھارتی حکومت راجستھان میں قتل ہونے والے پاکستانی ہندوؤں کے قتل کی تحقیقات کرے اور اصل مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ مظاہرین نے ہاتھوں پر بینرز اٹھارکھے تھے جن پر بھارتی حکومت کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔

پاکستان ہندو کونسل نے باقاعدہ سٹیج اور کرسیاں لگا کر ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں سے قافلے اسلام آباد پہنچے ہیں جن میں ہندو خواتین ، بچے اور مرد شامل ہیں۔

The post ہندو برادری اسلام آباد پہنچ گئی، ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے دھرنا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33QPCS0

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...