بے نامی جائیدادوں کے خلاف مہم سست روی کا شکار

 لاہور: وزیر اعظم عمران خان کی بے نامی جائیدادوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم سست روی کا شکار ہوگئی۔

پنجاب کی بیشتر ضلعی حکومتوں کی جانب سے عدم دلچسپی اور تعاون کی بنا پر معلومات بھی ایف بی آر کونامکمل فراہم کی گئیں۔

پنجاب کے گیارہ اضلاع نے تو واضح طور پر کہہ دیا کہ ان کے علاقہ میں کوئی بے نامی جائیداد نہیں ہیں جبکہ باقی اضلاع سے مجموعی طورپر 621 بے نامی جائیدادوں کے بارے میں جو معلومات دی گئی ہیں وہ بھی نامکمل ہیں۔

ڈائریکٹرجنرل اینٹی بے نامی نے ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر کے بے نامی زون کاعملہ خود اضلاع سے رابطہ کرکے دی جانے والی معلومات کے بارے میں ریکارڈ حاصل کریں۔

 

The post بے نامی جائیدادوں کے خلاف مہم سست روی کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3i2bj6L

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...