کراچی: گھگھرپھاٹک کے قریب بارش کے رکے ہوئے پانی میں ڈوب کر2 بچیاں جاں بحق ہوگئے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گھگھرپھاٹک کے قریب بارش کے رکے ہوئے پانی میں ڈوب کر2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت 13 سالہ شہزادی اور9 سالہ میموکے نام سے کرلی گئی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق بچیوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کوہونے والی موسلا دھاربارش کے بعد آنے والے ریلوں میں متعدد افراد بہہ گئے تھے جب کہ درجنوں موٹرسائیکلیں بھی ملیرندی سے نکالی جا چکی ہیں۔
The post کراچی میں بارش کے پانی میں ڈوب کر2 بچیاں جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34R2aLx
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box