فنڈزمیں خرد برد کا الزام؛ سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلرسمیت 60 افسران کے خلاف مقدمہ درج

حیدر آباد: سندھ یونی ورسٹی کے وائس چانسلرسمیت 60 افسران کے خلاف فنڈزمیں خرد برد کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن جامشورو زون نے سندھ یونی ورسٹی کے فنڈز میں خرد برد کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے وائس چانسلرفتح محمد برفت سمیت 60 سے زائد افسران و عملے کے خلاف مقدمات درج کرلیا ہے۔ سندھ یونیورسٹی کی ٹینڈرکمیٹی کے سرفرازسولنگی، محمد سلیم چانڈیو اور منیر الدین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سندھ یونی ورسٹی کے فنڈزمیں 73 کروڑ روپے کی خرد برد کی گئی جس میں غیر قانونی بھرتیاں اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی شامل ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق لائف انشورنس اوریوٹیلیٹی بلزکی مد میں خرد برد کی گئی، جامعہ میں غیر قانونی بھرتیاں کرکے انہیں تنخواہیں جاری کی گئیں، اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے وی سی نے 60 لاکھ روپے کی گاڑی خریدی، یونیورسٹی کے خرچ پر10 ممالک کے دورے بھی کئے گئے۔

The post فنڈزمیں خرد برد کا الزام؛ سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلرسمیت 60 افسران کے خلاف مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hOEWcm

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...