لوگوں سے بھرا کمرہ عدالت دیکھ کر چیف جسٹس پاکستان برہم

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد بھرا ہوا کمرہ عدالت دیکھ کر برہم ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے مارگلہ ہلز تعمیرات کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت کمرہ عدالت لوگوں اور وکلا سے بھر گیا۔

چیف جسٹس بھرا ہوا کمرہ عدالت دیکھ کر برہم ہوئے۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ سماجی فاصلہ کیوں نہیں رکھا جا رہا، ایک نشست چھوڑ کر بیٹھیں، وکلاء اور صحافی بھی سماجی فاصلہ رکھیں، جن کا کیس ہے صرف وہی لوگ کمرہ عدالت میں رکیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ عدالت میں ایسا کچھ ہو۔

The post لوگوں سے بھرا کمرہ عدالت دیکھ کر چیف جسٹس پاکستان برہم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gNzBCn

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...