کراچی: پی ای سی ایچ ایس کے علاقے میں بجلی کی کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے ستائے شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور دھرنا دے دیا۔
کراچی میں شاہراہ قائدین پر کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کے الیکٹرک کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل افراد کو اندر جانے سے روک دیا۔
مظاہرین نےشاہراہ قائدین پر دھرنا دے دیا جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا۔ علاقہ مکینوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور وہ لوڈ شیڈنگ نہ منظور کے نعرے لگارہے تھے۔
The post کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف شدید احتجاج، دھرنا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31ejRTk
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box