اسلام آباد میں غلاف کعبہ اور دیگر اسلامی تبرکات کی نمائش

اسلام آباد کے سینٹورس مال میں غلاف کعبہ اور دیگر اسلامی تبرکات کی دس روزہ نمائش کا آغاز ہوگیا جو تین جولائی تک جاری رہے گی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد غلاف کعبہ اور دیگر تبرکات کا معائنہ کیا جبکہ کورونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ہمارا حج کے حوالے سے سعودی حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ تھا، ہم نے سعودی حکام سے کہا کہ جو فیصلہ آپ کریں گے ہم تسلیم کریں گے، پاکستانی قوم کی سعودی عرب کے ساتھ حرمین شریفین کی وجہ سے خاص نسبت ہے۔

پیر نورالحق قادری نے کہا کہ جو حج پر نہیں جا سکے ان کو پیسے واپس کئے جائیں گے، بینکوں کے ساتھ شیڈول بنا رہے ہیں جلد پیسے واپس کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتنی خوبصورت نمائش منعقد کرنے پر میں سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایسی نمائش مسلمانوں کو اسلامی شعائر سے وابستہ رکھنے کا ذریعہ ہیں۔

The post اسلام آباد میں غلاف کعبہ اور دیگر اسلامی تبرکات کی نمائش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2V96NLa

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...