بلاول بھٹو سے سوال ہے میری آواز کو کیوں دبایا جا رہا ہے، سنتھیا رچی

 اسلام آباد: امریکی خاتون سنتھیا رچی نے بلاول بھٹو زرداری سے سوال کیا ہے کہ ان کی آواز کو کیوں دبایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنتھیا رچی نے کہا کہ مجھے عدالتی نظام پر بھروسہ ہے، 10 سال سے زیادہ سے میرا پاکستان آنا جانا رہا ہے، میں نے بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ پاکستان کا دفاع کیا ہے۔

بینظیر پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں، میری ٹویٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ، پی پی پی تو ایک جمہوریت پسند، حقوق نسواں کے حق میں اور ایک لبرل جماعت سمجھتی ہے، تو پھر میری آواز کو کیوں دبایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کو سنتھیا رچی کے خلاف کارروائی سے روکنے کی درخواست مسترد

سنتھیا رچی نے کہا کہ بلاول بھٹو سے میرا سوال ہے، میری آواز کو کیوں دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، گزشتہ اتوار ایک نجی چینل میں میرا شو تھا، اس کو کیوں چلنے نہیں دیا گیا، یہ جمہوریت نہیں، یہ عورتوں کے حقوق کے تحفظ کی مثال نہیں، حکومت اس سب پر کیوں خاموش ہے۔

سنتھیا رچی نے مزید کہا کہ میں ایک امریکن شہری ہوں، اگر میرے ساتھ یہ ہو رہا ہے تو باقی عورتوں کے ساتھ کیا ہوگا؟۔

The post بلاول بھٹو سے سوال ہے میری آواز کو کیوں دبایا جا رہا ہے، سنتھیا رچی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dvsUSu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...