کراچی طیارہ حادثہ میں فلائٹ اسٹیورڈ کی جگہ کسی اور کی لاش دینے کا انکشاف

 لاہور: کراچی طیارہ حادثہ کیس میں بغیر شناخت کئے لاش ورثاء کو دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے کی ناقص رپورٹس کا پول کھل گیا۔ فلائٹ اسٹیورڈ عبدالقیوم اشرف کے گھر جو پہلے میت پہنچائی گئی وہ کسی اور کی تھی اور ان کی میت کی شناخت اب ہوئی ہے۔

پی آئی اے نے فلائٹ اسٹیورڈ کے رشتہ داروں کو آگاہ کردیا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے پہلے مصطفی نامی مسافر کی میت عبدالقویم کے رشتے داروں کو دی اور کہا گیا یہ عبدالقیوم کی میت ہے لیکن عبدالقیوم کی شناخت اب ہوئی ہے۔

جو پہلے میت دی گئی تھی اہلخانہ نے جنازہ پڑھ کر دفنا دیا لیکن اب قبر کشائی کے بعد مصطفی کی میت لاہور ایئرپورٹ روانہ کردی گئی جو آج رات کراچی میں اہلخانہ کے حوالے کی جائے گی۔

فلائٹ اسٹیورڈ عبدالقیوم کی میت بھی آج کراچی سے لاہور پہنچے گی اور ان کا جنازہ نمازہ مغرب کے بعد لاہور میں ادا کیا جائے گا۔

The post کراچی طیارہ حادثہ میں فلائٹ اسٹیورڈ کی جگہ کسی اور کی لاش دینے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31dk1KW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...