ملک بھرمیں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری

 اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے ملک بھرمیں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کردیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ٹڈی دل کے حملہ ذدہ علاقوں کا سروے اورکنٹرول آپریشن جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 50 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا،  4900 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچسستان میں 3200 ہیکٹر رقبہ پر، پنجاب میں 100 ہیکٹر پر، خیبر پختونخواہ میں 1000 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ  جب کہ سندھ میں گذشتہ روز 600 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ اب تک پورے ملک میں 4لاکھ 97 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔

The post ملک بھرمیں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Xj8jfh

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...