پنجاب بھر کی عدالتیں 68 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد مکمل طور پر کھل گئیں

 راولپنڈی: پنجاب بھر کی تمام سیشن، سول، فیملی اور مجسٹریٹ عدالتیں 68 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد آج سے مکمل طور پر کھل گئیں۔

عدالتی لاک ڈاؤن ختم ہونے سے پنجاب بھر کی خصوصی احتساب،انسداددہشت گردی،کسٹم،ایف آئی اے، لیبر ،اینٹی کرپشن کی عدالتیں بھی کھل گئی ہیں اور تمام عدالتوں میں اہم نوعیت کے ساتھ ریگولر کیسوں کی سماعت بھی شروع ہوگئی ہے، خواتین ججز بھی چھٹیاں ختم ہونے پر عدالتوں میں پہنچ گئی ہیں۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز کے تحت عدالتوں میں سماجی فاصلوں پر پابندی لازمی ہے۔ وکلا اور سائلین کے داخلے کے لئے سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں، وکلاء، ججز، عدالتی عملے اور سائلین کے لئے ماسک اور دستانے لازمی قرار دئیے گئے ہیں، بغیر کال کے تمام افراد، وکلاء اور پولیس کا عدالت داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

The post پنجاب بھر کی عدالتیں 68 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد مکمل طور پر کھل گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Xj6Vcz

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...