کراچی طیارہ حادثہ؛ فرانسیسی ٹیم تحقیقات مکمل کرکے روانہ

 کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والی غیر ملکی ماہرین کی ٹیم واپس فرانس روانہ ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ائیر بس کمپنی کے ماہرین پر مشتمل 11 رکنی ٹیم 26 مئی کو فرانس سے کراچی پہنچی تھی۔ غیر ملکی ٹیم نے اپنے قیام کے دوران جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد اکٹھے کیے اور رن وے کا بھی معائنہ کیا۔

فرانسیسی ٹیم کے ارکان کراچی ایئر پورٹ سے خصوصی پرواز اے آئی بی 1889 کے ذریعے فرانس روانہ ہوئے۔ فرانسیسی ٹیم اپنے ہمراہ دیگر شواہد کے ساتھ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر بھی لے گئی ہے، جنہیں ایئر بس کے ہیڈ کوارٹر میں ہی ڈی کوڈ کیا جائے گا۔ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کی ڈی کوڈنگ سے تباہی سے قبل پرواز میں ہونے والی گفتگو سامنے آئے گی۔ ان ہی شواہد کی روشنی میں طیارہ حادثے کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے 8 ارکان سمیت 97 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔

The post کراچی طیارہ حادثہ؛ فرانسیسی ٹیم تحقیقات مکمل کرکے روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZWJt6r

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...