لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف تمام درخواستیں نمٹادیں

لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف تمام درخواستیں نمٹا دیں۔

ہائیکورٹ میں چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف متفرق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ پیش ہوئے۔

عدالت نے جہانگیر ترین سمیت دیگر شوگر مالکان کی درخواستوں پر چودہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ معاملہ پہلے ہی اپیلیٹ کمیٹی میں زیر سماعت ہے، عدالت چینی کی قیمت کے تکنیکی مسئلے میں مداخلت نہیں کرتی۔

فیصلے کے مطابق شوگر ملز کی اپیلوں پر سماعت کے لیے مجاز فورم موجود ہے۔ اپیلیٹ کمیٹی قیمت کا تعین کرتے ہوئے صارفین کو بھی سامنے رکھے اور ملز مالکان کے تحفظات بھی دور کیے جائیں۔

The post لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف تمام درخواستیں نمٹادیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3D4Qz9A

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...