کوئٹہ: میر عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ نئے وزیراعلی بلوچستان منتخب ہوگئے۔
قائد ایوان کے انتخاب کے لئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ قائم مقام اسپیکر بابر موسیٰ خیل نے بتایا کہ میر عبدالقدوس بزنجو کے حق میں 39 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ اپوزیشن بنچز سے کسی رکن نے قائد ایوان کے انتخاب میں ووٹ رجسٹر نہیں کروائے اور رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
میرعبدالقدوس بزنجو اجلاس میں بلامقابلہ نئے وزیراعلی بلوچستان منتخب ہوگئے، کیونکہ قائد ایوان کے لئے قدوس بزنجو کے علاوہ کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔ قدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کی نشست سنبھال لی۔
یہ بھی پڑھیں: عبدالقدوس بزنجو وزارت اعلیٰ اور میر جان جمالی اسپیكر كیلئے نامزد
قدوس بزنجو بحیثیت وزیراعلی آج ہی اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھائیں گے۔ گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری شام پانچ بجے منعقد کی جائے گی جس میں گورنر بلوچستان سید ظہور آغا عبدالقدوس بزنجو سے حلف لیں گے۔
The post میر عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ نئے وزیراعلی بلوچستان منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pLcijp
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box