پی آئی اے نے نجف کے لیے باقاعدہ فضائی سروس شروع کردی

 کراچی: پی آئی اے نے عراقی شہر نجف کے لیے باقاعدہ فضائی سروس شروع کردی ہے۔ 

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے کی پہلی شیڈول پرواز PK-219 اکیانوے مسافروں کو لے کر نجف پہنچ گئی، پرواز کے ساتھ عراقی سفیر جناب حامد عباس لفتہ اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک بھی نجف پہنچے۔

کراچی ائیر پورٹ پر ایک سادہ سی تقریب میں سی سی او پی آئی اے، پاکستانی سفیر، جید علماء اور مسافروں نے مل کر کیک کاٹا، دوران پرواز زائرین جوش و ولولے سے بھرپور نوحہ سراں رہے، نجف ائیرپورٹ پر گورنر نجف، پاکستانی سفیر، عراقی سول ایوی ایشن کے سربراہ اور مذہبی رہنماؤں نے پرواز کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان سے محبت اور سلامتی کا پیغام لے کر آئے ہیں، عراق پاکستانی مسلمانوں کے لیے اہم منزل ہے اور تمام فقہائے کرام کے پیروکاروں کے لیے مقدس ہے، اس موقع پر گورنر نجف کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور پاکستانی زائرین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، کوشش ہے ویزا نظام کو اور آسان بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ زیارات سے مستفید ہو سکیں۔

پاکستان کے سفیر احمد علی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی شیڈول پروازیں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط کریں گی، اب کوشش ہوگی کہ نجف کے بعد پی آئی اے بغداد کے روٹ کو بھی جلد شروع کرے، وفد نے استقبالیے کے بعد مسجد کوفہ اور حضرت علیؓ کے روضہ کی زیارت کی، وفد اس ہی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گیا۔

The post پی آئی اے نے نجف کے لیے باقاعدہ فضائی سروس شروع کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zzd9IS

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...