اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے 12 ربیع الاول کے جلوس میں خاتون کو حور بنا کر پیش کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین قبلہ ایاز کی زیرِ صدارت ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رحمت العالمین اتھارٹی کے قیام سے متعلق قرارداد پر بحث کی گئی۔ اجلاس میں خاتون کو حور بنانے کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔
اجلاس میں 12 ربیع الاول کے موقع پر ملتان میں خاتون کو حور کے طور پر پیش کرنے پر اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں ایسے خواتین کو حور بنا کر پیش کرنا انتہائی غلط اقدام ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ ربیع الاول ہو یا کوئی مذہبی عقائد، غیر ضروری دکھاوے سے روکنے کے لائحہ عمل کی ضرورت ہے، مذہبی رسومات کی ادائیگی یا مذہبی عقائد کی ادائیگی کے موقع پر ایک معیار مقرر کی جائے۔
اجلاس میں مذہبی رسومات میں بازاری طرز کے اقدامات کی شدید مخالفت کی گئی۔ اجلاس میں نعت خوانی، مرثیہ قصیدے اور نوحے کی گانے کی طرز پر پیش کرنے کی بھی سختی سے مخالفت کی گئی۔ اسلامی نظریاتی کونسل مذہبی رسومات کے معیارات سے متعلق تجاویز حکومت کو بھجوائے گی۔
The post اسلامی نظریاتی کونسل کا خاتون کو حور بنا کر پیش کرنے پر برہمی کا اظہار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/317i04R
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box