پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں؛ ٹرین کرایوں میں بھی 10 فیصد اضافہ

 لاہور: پاکستان ریلوے نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظرٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا۔

ترجمان محکمہ ریلوے کے مطابق کرائے بڑھانے کے حوالے سے ریلوے حکام نے کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی نے 15 فیصد کرایے بڑھانے کی تجویز دی تھی،وزارت ریلوے نے مسافروں پرمعاشی بوچھ کم کرنے کے لیے فریٹ ٹرینوں کا 5فیصد جبکہ پسنجر ٹرینوں کا 10 فیصد کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ 5 نومبر سے ہوگا۔

The post پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں؛ ٹرین کرایوں میں بھی 10 فیصد اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vKOsVO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...