بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

بنوں: سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ بنوں ریجن اور حساس اداروں نے میر علی گاؤں کی حدود میں دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے 2 عدد ایس ایم جی، ایک ہینڈ گرنیڈ، 3 عدد میگزین اور کارتوس سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے جب کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم  ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈر علیم خان خوشحالی گروف سے ہے، اس کے علاوہ  دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی مطلوب تھے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں ناکہ بندی کردی گئی ہے جب کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

The post بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GvmzGn

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...