بھارت میں اقلیتوں کی گنجائش نہ ہونے کے برابر ہے، پاکستان

 اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں اور ان کے طرز زندگی کے لئے گنجائش نہ ہونے کے برابر ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت میں مساجد کی بے حرمتی، مسلمانوں کے گھروں ، دکانوں کی توڑ پھوڑ اور تباہی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان نے کہا ہے کہ تری پورہ بھارت میں انتہاء پسند ہند توا جتھوں کی جانب سے یہ افسوسناک اور بہیمانہ حملے گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہیں، اور اطلاعات کے مطابق ریاستی مشینری مسلمانوں اور ان کی املاک کے تحفظ میں ناکام رہی ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہندتوا کے زیراثر بی جے پی اور  آر ایس ایس مل کر منظم انداز میں مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کراتی آرہی ہے، آج کے بھارت میں اقلیتوں اور ان کے طرز زندگی کے لئے گنجائش نہ ہونے کے برابر ہے، آسام میں دہائیوں سے آباد مسلمانوں کو ان کے آبائی گھروں سے زورزبردستی اورجبر کے ذریعے بے دخل کیا اور نشانہ بنایاجارہا ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا، اقلیتوں پر حملے روکنے، عبادت گاہوں کی حفاظت یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔

The post بھارت میں اقلیتوں کی گنجائش نہ ہونے کے برابر ہے، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3blxXGl

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...