لاہور: کالعدم تنظیم کا احتجاج روکنے کےلیے رینجرز کے اختیارات میں اضافہ کردیا گیا۔
پنجاب میں رینجرز کو مظاہرین کو روکنے کیلئے ضرورت پڑنے پر اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق رینجرز بغیر وارنٹ کسی بھی جگہ داخل ہو سکتی ہے اور ملک کیخلاف کسی سرگرمی میں ملوث ہونے کے شبہ میں کسی کو بھی گرفتار کرسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم تنظیم کا احتجاج؛ پنجاب رینجرز کے اختیارات اور کارروائی کا طریقہ طے کردیا گیا
رینجرز کسی بھی جگہ سے ہتھیار اور دیگرسامان قبضے میں لے سکتی ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں اور خطرہ ثابت ہونے والوں کیخلاف مقدمات درج کروا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا کالعدم تنظیم سے نمٹنے کیلیے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق رینجرز کو اختیار ہے کہ کسی بھی ایسے شخص کے خلاف گولی چلانے کا حکم دے جس سے ریاست و عوام کو جان ومال کا خدشہ ہو، اس شق کا اطلاق تب ہوتا ہے جب ریاست کو امن و امان کا سنگین مسئلہ درپیش ہو، آئین کے سیکشن 147کے تحت اس وقت رینجرز کو پنجاب پولیس کے اختیارات حاصل ہیں، انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 5 کے تحت بھی رینجرز کو اختیارات دیئے گئے۔
The post پنجاب میں رینجرز کو گولی چلانے کا اختیار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Gvj7LV
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box