اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے موجودہ صورت حال پر شاعری کے ذریعے اپنا نکتہ نظر پیش کیا ہے۔
فواد چوہدری نے اردو کے معروف شاعر عدیم ہاشمی کے چند اشعار ٹوئٹ کئے ہیں جس میں انہوں نے ظلم کے سامنے سر جھکانے کے بجائے سینہ سپر کرنے کی بات کی ہے۔
اپنی ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے نجی ٹی وی ٹاک شو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جو بھی تحریکیں چلیں ان کی ایک نظریاتی اساس رہی ہے، اسی نظریے کے تحت تحریک چلائی جاتی ہے لیکن جب آپ ایک متشدد سیاسی نظریہ لے کر جس کا مقصد یہ ہے کہ ریاست کو اپنے سامنے جھکایا جائے اور پھر دو تحریکوں کو آپس میں ملا دیں تو یہ پاکستان کے لئے اچھی خدمت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف 2014 میں اسلام آباد میں طویل دھرنا دے چکی ہے جب کہ مختلف حلقوں میں یہ بات بھی کہی جاتی ہے کہ 2017 میں کالعدم ٹی ایل پی کے دھرنے کو تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی تاہم اب پی ٹی آئی کالعدم ٹی ایل پی کے دھرنے کو غلط قراد دے رہی ہے۔
The post فواد چوہدری کا اپنا نکتہ نظر پیش کرنے کے لیے شاعری کا سہارا لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CB9yIU
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box