کورونا ویکسی نیشن کے جعلی سرٹیفیکٹ بنانے والے گینگ کے 11 ملزمان گرفتار

 کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم نے کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والے گینگ کے 11 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے خلاف بیرون ملک جانے والے مسافروں کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ میں ردوبدل کرنے کے بھی شواہد ملے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ عمران ریاض نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ این سی او سی نے کورونا کے حوالے سے ملک بھر میں مؤثر کردار ادا کیا تاہم این سی او سی کی ان کاوشوں کو کچھ عناصر نے خراب کرنے کی کوشش کی، اسی تناظر میں 14 ملزمان پر مشتمل گینگ کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث پائے گئے، 14 رکنی گینگ میں سے 2 سرکاری ملزمان ہیں، ضلع شرقی کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا ایک ملزم شامل ہے، ابھی تک نادرا کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا، گینگ میں شامل 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

عمران ریاض کے مطابق گینگ میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکر بھی شامل ہے، ملزمان کا زیادہ ہدف بیرون ملک جانے والے افراد کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں جعلی سر ٹیفیکٹ جاری کرنا تھا، اس گروپ میں ٹریول ایجنٹس بھی شامل ہیں، گروپ کے کارندے ویکسین بھی تبدیل کردیا کرتے تھے، اگر کسی ملک کو فائزر قبول کرتا ہے اور باہر جانے والے کو سائنو فارم لگی ہے تو یہ لوگ فائزر کا سرٹیفکٹ بناتے تھے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبرکرائم کے مطابق جعلی سرٹیفیکٹ بنوانے والوں کو بھی شامل تفتیش کریں گے،جن لوگوں نے جعلی ویکسین لگوانے کے سرٹیفکیٹس وصول کیے اورجنھوں نے ملزمان سے پی سی آر ٹیسٹ بنوائے وہ تمام منسوخ کردیں گے، مذکورہ کیس میں 1500 لوگوں کے جعلی سرٹیفیکٹ بنائے جانے کے شواہد ملے ہیں، جو ویکسین لگائی جانے تھی اسکو ملزمان ضائع کردیا کرتا تھے،ہم ویکسین کے حوالے سے بھی تحقیقات کررہے ہیں،ملزمان کے موبائل فون کے فرانزک رپورٹ کے بعد حتمی تعداد معلوم ہوسکے گے۔

The post کورونا ویکسی نیشن کے جعلی سرٹیفیکٹ بنانے والے گینگ کے 11 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zrzyrm

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...