کراچی: اورنگی ٹاؤن میں کے الیکٹرک کی مبینہ غفلت سے 6 سالہ بچے کی ہلاکت پر لواحقین نے مقامی عدالت میں کے الیکٹرک کیخلاف ایک کروڑ 44 لاکھ کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
دعوی سول کورٹ میں دائر کیا گیا۔ عثمان فاروق ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر دعوی میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 17 جنوری کو کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے 2 بچے شدید زخمی ہوئے۔ بچے بالکونی میں کھیل رہے تھے کہ اچانک دھمکا ہوا۔ واقعے میں 6 سالہ بچہ کریم موقع پر جاں بحق جبکہ 4 سالہ سعد شدید زخمی ہوگیا تھا۔
دعوی میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک کی 11 ہزار وولٹیج کی تاریں گھر کی بالکنی میں لگی ہوئیں تھیں۔ خطرناک تاروں سے شہریوں کو محفوظ رکھنا کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے۔ کے الیکٹرک کی کھلی تاروں کی وجہ سے بچے کی ہلاکت ہوئی۔ کے الیکٹرک والے متاثرین کی داد رسی تک نہیں آئے۔ کے الیکٹرک لواحقین کو معاوضہ دینے کا ذمے دار ہے۔
The post کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت پر لواحقین کا کے الیکٹرک پر ہرجانے کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CtAryw
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box