وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی عدم پیشی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سیشن عدالت میں شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر کیس پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے شہباز گل کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے شہباز گل کو ذاتی حیثیت میں یکم نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

نجی کمپنی نے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے شہباز گل کے خلاف دعوی دائر کررکھا ہے۔ درخواست گزار کمپنی نے کہا ہے کہ شہباز گل نے نجی ٹی وی پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے، جس سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

The post وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZsGVPB

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...