کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر تفتیش کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے پیش رفت رپورٹ اور پشاور کے حراستی مراکز میں شہریوں کی موجودگی سے متعلق وزارت دفاع اور داخلہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں بینچ کے روبرو لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ لاپتہ افراد کے کیسز میں تفتیش کے معیار پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کیسے افسر ہیں۔ 5، 5 سال میں محکموں سے رپورٹس حاصل نہیں کرسکتے۔ 6، 6 بار جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس کے اجلاس ہوچکے، نتیجہ کچھ نہیں۔ لاپتہ شہریوں کے ماں باپ کی بددعاؤں سے بچو، پتہ نہیں تمہارا کیا حشر ہو۔
عدالت نے استفسار کیا اگر کوئی افغانستان بھی چلاگیا ہے تو اسکا پتہ کون چلائے گا۔ عدالت نے مسماة شمیم آرا کے 5 سال سے لاپتہ بیٹے کے کیس میں ایس پی کو خود تفتیش کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے موجودہ تفتیشی افسر کو تو جیل میں ہونا چاہیے۔ ہر بار پرانی رپورٹس کاپی پیسٹ کرکے پیش کرتا ہے۔
عدالت نے درخواستگزار کے بیٹے عارف ہاشمی کی ٹریول ہسٹری کے متعلق ڈی جی ایف آئی سے ٹریول ہسٹری طلب کرلی۔ عدالت نے پشاور کے حراستی مراکز میں شہریوں کی موجودگی سے متعلق وزارت دفاع اور داخلہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔
The post لاپتہ شہریوں کے ماں باپ کی بددعاؤں سے بچو، سندھ ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pOHazm
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box