خیبرپختون خوا میں کان کنوں کی مالی معاونت اور فلاح کیلئے قانون تیار

 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کان کنوں کی مالی معاونت اور فلاح کے لیے قانون تیار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے کان کنوں کی مالی معاونت اور فلاح کے لیے قانون تیار کرلیا۔ قانون کے تحت کان کنی سے حاصل ہونے والی سالانہ تقریباً 15 کروڑ روپے آمدنی مزدورں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگی۔

قانون میں کان مالکان سے ایکسائز ڈیوٹی لی جائے گی، خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ اور تین ماہ قید کی تجویز دی گئی ہے۔ کان کنوں کو علاج و معالجہ، صحت کارڈ، نجی تعلیمی اداروں کے وظائف اور دیگر مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

مجوزہ قانون کے تحت بورڈ تشکیل دیا جائے گا جو کان کنوں کے تمام معاملات دیکھے گا۔ کان مالکان سے ایکسائز ڈیوٹی لی جائے گی، خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ اور تین ماہ قید کی تجویز دی جائے گی۔

The post خیبرپختون خوا میں کان کنوں کی مالی معاونت اور فلاح کیلئے قانون تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Ed8efE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...