اسلام آباد: حکومت نے نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں ماہ بجلی کی قیمت میں پے در پے اضافے کے بعد اب حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بھی اضافے کی تیاری کرلی ہے، اور وفاقی حکومت نے نیپرا کو درخواست جمع کرا دی ہے جس میں نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی گئی ہے، جب کہ نیپرا نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
دستاویز کے مطابق نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی گئی ہے اور یہ اضافے کی درخواست کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے کی گئی ہے، بنیادی ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر مستقل بوجھ پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 2 نومبر کو سماعت کرے گی، ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر کتنا اضافی بوجھ پڑے گا اس حوالے سے سماعت میں جائزہ لیا جائے گا، تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، جب کہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی اضافے سے مستثنی ہوں گے۔
The post حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بھی اضافے کی تیاری کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GqpcZU
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box