کراچی: سائبر لٹیروں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے بعد نیشنل بینک آف پاکستان کے سسٹم پر حملہ کرکے بینک کا نظام جزوی طور پر متاثر کردیا ہے جس کے نتیجے میں بینکاری خدمات معطل کردی گئیں ہیں۔
نیشنل بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 29 اکتوبر کی رات اور 30 اکتوبر کی صبح کے درمیان نیشنل بینک کے سرور پر سائبر حملہ کیا گیا۔ جس سے بینکنگ خدمات جزوی متاثر ہوئیں۔ جب کہ متاثرہ سسٹم کو بروقت الگ کرنے کی وجہ سے کسی قسم کے ڈیٹا یا مالیاتی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سائبر حملے کے تدارک اور سسٹم کی مکمل درستگی کے لیے دستیاب وسائل اورملکی و غیر ملکی ماہرین کی خدمات بروئے کار لائی جارہی ہیں۔ فی الحال صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل ہے تاہم پیر کی صبح سے بنیادی خدمات کی بحالی متوقع ہے
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بھی نیشنل بینک پر سائبر حملے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے ڈیٹا یا مالیاتی نقصان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل بینک کے نظام پر سائبر حملہ کی تحقیق کی جارہی ہے۔ نیشنل بینک کے ڈیٹا یا کسی قسم کا مالیاتی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی ملک کے کسی دوسرے بینک کی جانب سے سائبر حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک صورت حال کو قریب سے مانیٹر کررہا ہے اوربینکاری نظام کی حفاظت اور استحکام کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
The post قومی بینک کے سرورز پر سائبر حملہ، صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Bow86c
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box