اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر داخلہ کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دے رہی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں وفاقی کابینہ 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے، جب کہ وزیر داخلہ کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات بارے بریفنگ دے گی۔
وفاقی کابینہ کو انتخابی اصلاحات الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ کو زراعی شعبہ میں اجارہ داری کے خاتمے اور تیکنیکی امور پر پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ اپنے فیصلوں کے تحت ایوی ایشن پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی، کابینہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹر کی تشکیل نو کی منظوری دے گی، کابینہ ریڈیو اور پی ٹی وی کی زمین پر ہاوسنگ سکیم کے اجرا کی منظوری دے گی۔
کابینہ انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کے ایم ڈی کی تقرری کی منظوری دے گی، اسینڈک میٹل لیمیٹد کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایک ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دے گی، کابینہ پی پی آئی بی اور نیکا کی چئیرمین شپ سے وزیر توانائی کے استعفی کی منظوری دے گی، کابینہ چیف ایگزیکٹو آفیسرز، اور ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ پینل سرچارج کے خاتمے سے متعلق ریونیو ڈویزن کی تجویز کی منظوری دے گی، کابینہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ ذیلی کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
The post کابینہ اجلاس میں کمیٹی کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات پرغور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Bk8AiA
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box