اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کا جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم ہونا چاہیے۔
الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم کونا چاہیے، راستے فوری طورپر کھول دیئے جائیں، مسائل میں اضافہ نہ کریں، ہمارے نبی ﷺ تو کہتے ہیں کہ راستے سے کیکر بھی ہٹا دینا چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم بہترین کھیل رہی ہے، ہم نے بھارت کو شکست دی بڑے عرصے بعد خوشی آئی، بھارت کو ایسی شکست دی کہ زندگی بھر یاد رکھیں گے، قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو بھی شکست دی، اب ان کو آرام آگیا ہوگا۔
The post کالعدم ٹی ایل پی کا جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم ہونا چاہیے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bcYeXl
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box